Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد فرح فاتح کی حیثیت سے ایتھلیٹ کیریئر سے ریٹائر

زیورچ: صومالی نژاد برطانوی ایتھلیٹ محمد مختار فرح نے5 ہزار میٹر ریس جیت کر فاتح کی حیثیت سے کیریئر کا اختتام کیا۔4مرتبہ کے اولمپک چیمپیئن محمد فرح نے سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورچ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ کے دوران مقررہ فاصلہ 13منٹ 6.05سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے ایتھوپیا کے مختار ادریس کو شکست دی جو فنش لائن کے قریب پہنچ کر لڑکھڑا جانے سے تیسرے نمبر پر رہے اور فرح نے 0.03سیکنڈز کے فرق سے یہ ڈرامائی فتح سمیٹی۔ ادریس گزشتہ ہفتے لند ن میں ہونے والی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں محمد فرح کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتتے ہوئے عالمی چیمپیئن بھی بنے تھے۔ محمد فرح اب صرف میراتھن کیریئر پر توجہ مرکوز کریں گے۔ دوسری جانب 100 میٹر ریس کے عالمی چیمپئین امریکہ کے جسٹن گیٹلن ڈائمنڈ لیگ کے دوران ٹاپ تھری میں بھی نہ آسکے اور برطانیہ کے چینڈو یو جانے میدان مار لیا۔100میٹر ریس میں دلچسپ مقابلہ ہوا، مقابلے میں سب کی نگاہوں کا مرکز عالمی چیمپین جسٹن گیٹلن تھے لیکن اصل مقابلہ چینڈو یواور بن یوسف کے درمیان ہوا۔برطانیہ کے چینڈو یوجا نے ایک لمحے کے فرق سے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
 

شیئر: