Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کے 258 کے جواب میں ویسٹ انڈیز کے 268/3رنز

لیڈز: دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین بولرز نے انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن فیلڈرز کی غلطیوںسے انگلش ٹیم مکمل تباہی سے بچ گئی۔ جوئے روٹ اور بین اسٹوکس کے 59اور100رنز بنانے میں فیلڈرز کا مکمل ساتھ رہا جب ان کے 3کیچ ڈراپ ہوئے۔ ان غیر معمولی غلطیوں کے باعث کپتان انگلینڈ کو142رنز بنانے کازائد موقع ملا اور انگلینڈ ٹیم 258 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔بین اسٹوکس نے بھی اعتراف کیا کہ چھٹی سنچری بنانے میں قسمت نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ویسٹ انڈین بولرز نے انگلینڈ کے 5کھلاڑیوں کو ڈبل فگر میں نہ پہنچنے دیا۔کیمر روچ اور شنون گبریل نے 4،4وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے دن جوابی اننگز میں ویسٹ انڈیز نے 19/1پر اننگز کا آغاز کیا تو 35رنز پر 3وکٹیں گر گئیں ۔ تینوں کھلاڑیوں کو جیمس اینڈرسن نے آوٹ کیا۔اس موقع پر اوپنر کریگ بریتھ وائٹ نے مڈل آرڈر شائے ہوپ سے مل کر محتاط اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۔ دونوں نے سنچریاںاسکور کیں۔ بریتھ وائٹ 134رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔ شائے ہوپ 147رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 5وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنائے تھے۔

شیئر: