Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ شماریات ہر 6گھنٹے پر اعداد وشمار جاری کرے گا

ریاض..... محکمہ شماریات نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہر 6گھنٹے پر حج اعداد وشمار جاری کرےگا۔ 400سے زیادہ اہلکار مکہ مکرمہ کے 6اہم راستوں اور مدینہ منورہ ، جدہ او رطائف کے 3امدادی مراکز پر تعینات ہیں۔ محکمہ شماریات نے امسال طے کیا ہے کہ ہر 6گھنٹے پر اعداد و شمار پیش کئے جائیں گے۔ دوسری جانب سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے واضح کیا کہ امسال حج اعدادو شمار کیلئے ٹیکنالوجی سسٹم میں خصوصی نقشے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: