سعودی وزیر خارجہ کی پیرس میں انٹرنیشنل سپیس سمٹ میں شرکت
جمعرات 10 ستمبر 2026 19:21
وزیر خارجہ نے سمٹ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو پیرس میں انٹرنیشنل سپیس سمٹ میں شرکت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر خارجہ نے سمٹ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کی۔
فرانس اور جرمنی کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی سمٹ میں کئی ملکوں کے سرابراہان مملکت اور حکومت نے بین الاقوامی مکالمے کو فروغ دینے اور کثیر الجہتی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے شرکت کی۔

اعلی سطح کے مکالمے میں عالمی استحکام کو فروغ دینے کے لیے عالمی خلائی معیشت کے چیلنجوں، خلائی سائنس، سائنسی اور تیکنیکی ریسرچ، خلائی شعبے میں سلامتی اور اقتصادی پہلوؤں پر بات کی گئی۔
سعودی وفد میں وزارت دفاع، کمیونیکیشن، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن اور سعودی سپیس ایجنسی کے نمائندے شامل تھے۔
