Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ڈیلٹا ایئر لائنز کو اٹلانٹا، ریاض روٹ پر پروازیں چلانے کی اجازت

سٹریٹیجک پلان کے مطابق 2030 تک سالانہ 330 ملین مسافروں کا ہدف ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے امریکی بیس ڈیلٹا ایئر لائنز کو ایوی ایشن سیفٹی ایگزیکٹیو ریگولیشن کے پارٹ 129 کے تحت غیر ملکی ایئر آپریٹر کی اجازت دی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس اجازت سے اٹلانٹا اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
یہ اجازت اتھارٹی کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد مملکت کی انٹرنیشنل ایئر کنیکٹیویٹی کو بڑھانا اور عالمی فضائی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ میں داخل ہونے کے قابل بنانا ہے۔
اس سے ایوی ایشن کے شعبے کی مسابقت میں اضافہ، بین الاقوامی مارکیٹ اور مقامات کے ساتھ مملکت کے ایئر کنیکٹیویٹی نیٹ ورک میں توسیع، سیاحت، کاروبار اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں مدد ملتی ہے۔ جو ایوی ایشن کے پروگرام اور سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
سول ایوی ایشن کے سٹریٹیجک پلان کے مطابق مملکت 2030 تک سالانہ 330 ملین مسافروں اور دنیا بھر میں 250 منزلوں کا ہدف رکھتی ہے۔

 

شیئر: