Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھجور فیسٹیول: گورنر قصیم نے ’جادہ الخبرا‘ منصوبے کا افتتاح کیا

اس کا مقصد علاقے کی اقتصادی اور سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
 گورنر قصیم ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے جمعرات کو شیخ محمد ابراہیم الخضیر وقف کے تعاون سے ’جادہ الخبرا‘ منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق گورنر قصیم کو ’جادہ الخبرا‘ منصوبے کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کا مقصد وزیٹرز کو بہتر سہولتیں فراہم  کرنے کے ساتھ علاقے کی اقتصادی اور سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے۔
جادہ الخبرا میں جاری کھجور فیسٹیول میں مختلف نوعیت کے پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔ کھجور کی صنعت سے وابست افراد اور کاشتکار بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔
یہ فیسٹیول زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور اقتصادی سرگرمیوں کی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔
گورنر قصیم نے کہا کہ زرعی فیسٹیول کے انعقاد کا تسلسل خطے کے لیے مفید رہا ہے جس سے علاقے کی زرعی مصنوعات کو بھی اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے زرعی مصنوعات کو اقتصادی اور سیاحتی اثاثوں میں تبدیل کرنے، کاشتکاروں کی مدد اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے فیسٹیول سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

شیئر: