انڈین ویٹ لفٹر میرا بھائی چانو کیرئیر کا اختتام کیسے کرنا چاہتی ہیں؟
جمعرات 10 ستمبر 2026 16:40
سائکھوم میرا بائی چانو ایک معروف انڈین ویٹ لفٹر ہیں جن کا تعلق انڈین ریاست منی پور سے ہے۔ وہ بین الاقوامی سطح پر ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں انڈیا کی نمائندگی کرتی ہیں اور دنیا کی بہترین ویٹ لفٹرز میں شمار ہوتی ہیں۔ اُن کی پیدائش آٹھ اگست 1994 کو امپھال، منی پور میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں 49 کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ (سلور میڈل) جیت کر تاریخ رقم کی۔ وہ اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی انڈین کھلاڑی ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز میں مسلسل شاندار کارکردگی دکھاتی آئی ہیں۔ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز سنہ 2022 میں انڈیا کے لیے طلائی تمغہ (گولڈ میڈل) حاصل کیا تھا۔ وہ اپنے کیرئیر کا اختتام کیسے کرنا چاہتی ہیں؟ جانیے اس ویڈیو میں
