Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے مغربی علاقوں میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال کا الرٹ

بعض حصوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے مملکت کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں کے بعض حصوں میں درمیانے سے شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور ژالہ باری جبکہ کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ، مکہ، مدینہ اور نجران کے بعض حصوں میں بارش کا امکان ہے۔
ان علاقوں کے ساتط ریاض کے بعض حصوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے گزشتہ روز مملکت کے کئی علاقوں میں آئندہ پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا تھا۔
ڈائریکٹوریٹ نے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
’سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے۔‘

ڈائریکٹوریٹ کے بیان کے مطابق سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ 
سعودی نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے اس سے قبل بیان میں کہا تھا کہ اس سال موسم خزاں کے دوران بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ اکتوبر میں سب سے زیادہ بارش متوقع ہے۔
 نیشنل سینٹر نے ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے موسمی پیشگوئی جاری کی۔ اس کا مقصد حکام کو متوقع موسمی صورتحال سے نمنٹے میں مدد دینا ہے۔

 

شیئر: