Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن میں کمی کیلئے کافی کم استعمال کریں

ٹیکساس ....سائنسدانوں کا کہناہے کہ اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کم کافی پئیں۔ کافی میں موجود کیفین سے آپکو میٹھی چیزیں کھانے کی طرف رغبت ہوتی ہے اور یوں انسان مٹاپے کا شکار ہوتاہے اور وزن کم کرنے کی ساری محنت رائیگاں جاتی ہے۔ کارنیوال یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہناہے کہ جب آپ کافی پیتے ہیں تو فوری طور پر منہ کا ذائقہ تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر آپ نے کافی کے فوری بعدکوئی چیز کھائی تو ظاہر ہے کہ وہ کوئی میٹھی چیز ہوگی ۔ محققین نے 107رضا کاروں پر اسکا تجربہ کیا۔ انہیں 2گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو ایسی کافی دی گئی جس میں سے کیفین نکال لی گئی تھی جبکہ دوسرے گروپ کو کیفین والی کافی دی گئی۔اس تجربے کے بعد ہی سائنسدانوں نے اپنی رپورٹ تیار کی۔ اس تجربے کے بعد ہی سائنسدانوں نے اپنی رپورٹ تیار کی۔

شیئر: