Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی سفر پر جانیوالا نیا روسی طیارہ

ماسکو ..... روس ایک ایسا مگ 41لڑاکا طیارہ تیار کررہا ہے جو نہ صرف خلائی سفر کرسکے گا بلکہ پائلٹ کے بغیر بھی پرواز کرسکے گا۔ اسکی رفتار بھی عام طیاروںسے تیز ہوگی اور جہاں تک اسلحہ کا تعلق ہے ایسے لیزر سے لیس ہوگا جو میزائلوں کو تباہ کردے گا۔ ماہرین نے پیشگوئی کی کہ یہ طیارہ 2035ءتک تیار ہوجائیگا۔ یہ طیارہ مگ 31کی جگہ لے گا اور لڑاکا طیاروںکی چھٹی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ اسکے تیار کرنے والوں نے دعویٰ کیاہے کہ جدید ترین اسلحہ سے اسے لیس کیا جاسکے گا۔ اس میں نئے قسم کے انجن لگے ہونگے جو اسے خلا تک پہنچا سکیں گے اور نئی ٹیکنالوجی سے لیس ہونگے۔ طیارہ ساز کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ صرف ایک طیارہ روس کی پوری سرحد کی نگرانی کیلئے کافی ہوگا۔ شروع میں تو اسے پائلٹ چلائیگا لیکن بعد میں بغیر پائلٹ کے پرواز کیا کریگا۔
 

شیئر: