Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع سے فرانسیسی مسلح افواج کی وزیر اور سویڈش وزیر دفاع کے رابطے

رابطے میں سعودی عرب کے خلاف ایرانی جارحیت کی مذمت کی گئی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزدہ خالد بن سلمان سے پیر کو فرانس کی مسلح افواج کی وزیر کیتھرین واوٹرن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا جو جاری کشیدگی کے باعث خطے میں سکیورٹی اور استحکام  کو لاحق ہیں۔
رابطے میں سعودی عرب کے خلاف ایرانی جارحیت کی مذمت کی گئی۔
سویڈن کے وزیر دفاع پول جونسن سے ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی صورتحال، بین الاقوامی امن وسلامتی پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی جس میں سعودی عرب اور خطے کے دیگر ملکوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل پیر کو سعودی وزیر دفاع نے آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع  رچرڈ مارلس سے ٹیلی فون پر رابطے میں خطے کی حالیہ صورتحال کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امن، سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات پر بات کی گئی۔

 

شیئر: