Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شیبہ آئل فیلڈ پر نیا حملہ ناکام، سعودی عرب نے 12 ڈرونز روک کر تباہ کردیے

ضائی دفاعی نظام  کی مدد سے نئے حملے ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔(فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت دفاع نے منگل کو بھی مملکت کے فضائی دفاعی نظام  کی مدد سے نئے حملوں کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت کے ترجمان نے بیان میں کہا’ شیبہ آئل فیلڈ کی طرف بڑھنے والے 12 ڈرونز کو ’الربع الخالی‘ میں روک کر تباہ کردیا گیا۔‘
اس سے قبل اتوار کو سعودی عرب میں ایک رہائشی علاقے پر پروجیکٹائل گرنے سے دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو ئے تھے۔
 سعودی شہری دفاع نے تصدیق کی تھی کہ’مینٹینس اینڈ کلیننگ کمپنی کی ایک رہائشی سائٹ پر ملٹری پروجیکٹائل گرنے سے نقصان ہوا۔‘
’مرنے والوں میں انڈین اور بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں جبکہ متعدد بنگلہ دیشی زخمی ہوئے۔‘
سعودی عرب نے پیر کو مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے خلاف ایران کی جارحیت کی مذمت کو دہراتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو بالآخر اس کا سب سے زیادہ نقصان خود ایران کو ہوگا۔
 سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک سخت بیان میں کہا گیا کہ’ پڑوسی ممالک کے خلاف ایران کی جارحیت کو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔‘
 سعودی عرب  کو اپنے عوام، سرزمین اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہوں، وہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
ریاض نے خاص طور پر شہری ہوائی اڈوں اور تیل کے انفرانسٹرکچر پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی اور انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔

 

شیئر: