Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں ’کم آمدنی والے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے‘ روایتی رمضان بازار

قصیم میونسپلٹی کی جانب سے اس سال بھی ریجن کے چھ مقامات پر ’بسطۃ خیر السعودیہ‘ کے عنوان سے عارضی رمضان بازار کا اہتمام کیا گیا ہے جو اقتصادی سرگرمیوں کو فروع دے رہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق گزشتہ برس بھی ریجنل میونسپلٹی کی جانب سے کم آمدنی والے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے روایتی بازاروں کا اہتمام کیا گیا تھا۔
 میونسپلٹی نے بریدہ، عنیزہ، الرس، الکیریہ اور المذنب میں روایتی رمضان بازار لگائے ہیں جہاں منظم طریقے سے سٹالز قائم کیے گئے ہیں۔
روایتی مارکیٹوں میں سٹالز کی مجموعی تعداد 165 جبکہ 250 کے قریب سٹریٹ وینڈرز موجود ہیں، جہاں علاقے کے کم آمدنی والے خاندان مختلف اشیا فروخت کرتے ہیں۔
گزشتہ برس رمضان بازار کے کامیاب تجربے کے بعد رواں برس اس میں توسیع کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندان مستفیض ہو سکیں۔

روایتی بازاروں کا آغاز سات رمضان سے کیا گیا تھا جہاں وزٹرز کی تعداد 26 ہزار سے زائد ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
قصیم ریجن کی میونسپلٹی کے ترجمان نایف النفیعی کا کہنا ہے کہ ’بسطۃ خیرالسعودیہ انیشیٹیو کا بنیادی مقصد رمضان کے دوران روایتی مارکیٹوں کو منظم اور کم آمدنی والے مقامی خاندانوں کی معاونت کرنا ہے تاکہ وہ چھوٹے کاروبار سے آغاز کر سکیں۔‘

 

شیئر: