Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آل راونڈر رینکنگ : شکیب الحسن پہلے اور محمد حفیظ دوسرے نمبر پر

دبئی :آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس میں جنوبی افریقہ 5957 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 5505 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان 3885 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ہند 5266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔بولنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزووڈ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے حسن علی ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹاک تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہندوستانی فاسٹ بولر بھومرا 27 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھومرا نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔بیٹنگ میں ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں اور انہوں نے ٹنڈولکر کا 887 پوائنٹس کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 330رنز بنائے۔ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔آل راونڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے اور پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر ہیں۔

شیئر: