Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ تاریخیہ میں عریبیئن گلف کپ کے شائقین کی بڑی تعداد میں آمد

ٹورنامنٹ نے علاقے میں سیاحت اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی مدد فراہم کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ تاریخیہ نے 27ویں عریبیئن گلف کپ ’خلیجی عریبیئن دیار 27‘ میں شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جو ٹورنامنٹ کے ساتھ منعقد ہونے والے پروگراموں اور سرگرمیوں کے حصے کے طور پر اس کے تاریخی مقامات، بازاروں اور خاص طور پر نصیف ہاؤس میں بڑی تعداد میں پہنچے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق جدہ تاریخیہ نے خلیج بھر سے آنے والے ٹورنامنٹ کے شائقین کو جدہ کے ثقافتی اور آرکیٹیکچر ورثے کو دریافت کرنے اور اس کی تاریخی عمارتوں اور روایتی گلیوں کی سیر کا موقع فراہم کیا ہے۔
یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ ہونے کے ناطے، یہ علاقہ جدہ کی گہری ثقافتی اہمیت اور حرمین شریفین کے گیٹ وے کے طور پر اس کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
ٹورنامنٹ نے علاقے میں سیاحت اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی مدد فراہم کی ہے جہاں شائقین نے تاریخی مقامات، عجائب گھروں اور روایتی بازاروں کی سیر کی اور ٹورنامنٹ کے دوران جدہ میں منعقد ہونے والے ثقافتی اور فنکارانہ پروگراموں سے لطف اندوز ہوئے۔

 

شیئر: