Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چانگی ہوائی اڈہ جہاں آپ نیند لے سکتے ہیں

چانگی ہوائی اڈے کی فائل فوٹو
چانگی ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے بنائے گئے سلیپنگ پوڈز
سنگاپور ...... ہوائی اڈے نیند کیلئے بدترین سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ہر وقت مسافر کو یہ دھڑکا لگا رہتا ہے کہ کب اسکی فلائٹ جانے کا وقت قریب آجائے۔ وہاں ہر وقت بجلی کے ہزاروں بلب جل رہے ہوتے ہیں اور مسافروں کی آمد و رفت کا سلسلہ مسلسل جاری رہتا ہے اسکے علاوہ نشستیں بھی زیادہ آرام دہ نہیں ہوتیں لیکن دنیا میں چند ایئرپورٹس ایسے بھی ہیں جو اپنے مسافروں کو چند بہترین سہولتیں بھی پیش کرتے ہیں جن میں وہ ایسے زون بنادیتے ہیں جہاں خاموشی کا راج ہو اور سونے کیلئے سلیپنگ پوڈز ہوں ۔ ایک ادارے نے متعدد ایئرپورٹس کے سروے کے بعد بتایا کہ سنگاپور کا چانگی ہوائی اڈہ ایسا ہے جہاں آپ کچھ دیر کیلئے آنکھیں بند کرسکتے ہیں۔اس ایئرپورٹ کو دنیا کا بہترین ایئرپورٹ ہونے کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے اسلئے اس بات میں حیرت نہیں ہونی چاہئے کہ اسے سونے کیلئے بھی بہترین جگہ قرار دیا گیا ہے۔ زیادہ تر ٹرانزٹ مسافر نیند کے مزے لیتے ہیں۔ سیول کا انچیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی ایسا ہوائی اڈہ ہے جہاں اسکے مہمانوں کوریسٹ زون میسر آتا ہے۔ وہاں بڑی تعداد میں ایسی کرسیاں ہیں جن کے بازو نہیں ہوتے۔ آپ وہاںجاکر مفت میں نہا بھی سکتے ہیں اور اگلی پرواز کیلئے تازہ دم بھی ہوسکتے ہیں۔

شیئر: