Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمین کے قریب سے گزرنے والے شہابیے میں 2چاند

کیلیفورنیا .....   کرہ ارض  کے انتہائی قریب سے گزرنے والے 3میل چوڑے شہابیے میں 2چاند دیکھے گئے جو ایک دوسرے سے ایک ہزار فٹ کے فاصلے پر تھے۔ اس شہابیے کا نام فلورنس رکھا گیا تھا اور یہ یکم ستمبر کو زمین کے قریب سے گزرا۔ یہ اُس وقت کرہ ارض سے4.4ملین میل دور تھا۔1980ءکے بعد سے یہ کبھی اتنا قریب نہیں آیا تھا اور اب 2500ءتک اتنے قریب سے نہیں گزرے گا۔ راڈار سے جو تصاویر لی گئی ہیں انہیں دیکھنے سے پتہ چلا کہ اس میں 2چاند تھے جو گردش میں تھے۔ سائنسدان سیاروں سے بھیجی گئی تصاویر پر مختلف تجزیات کرتے رہے جس کے بعد انہوں نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس شہابیہ کا راڈار سے ملنے والی تصاویر کی مدد سے جائزہ لیا گیا۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ دونوں چاند کتنے بڑے تھے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تقریباً100سے 300میٹر کے قطر تھے۔ فوری طور پر اس بات کا بھی اندازہ نہیں لگایا جاسکا کہ یہ فلورنس کے گرد کتنی دور سے گردش کررہے تھے۔
 

شیئر: