Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائی کمپنیاں ایرانی حجاج کو واپس لے جانے سے دستبردار

ریاض۔۔۔۔ایرانی ایئر لائنز( ایران ایئر ) کے ترجمان شاہ رخ نوشاہ آبادی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی 2ایئرلائنز ایرانی حجاج کو تہران پہنچانے کیلئے مقرر اپنے کوٹے سے دستبردار ہوگئی ہیں۔آبادی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کی بدولت ایران ایئر 43ہزار کے بجائے67ہزارایرانی حاجی وطن واپس لے جائیگی۔ابتک 11ہزار 61ایرانی مدینہ منورہ اور جدہ کے ہوائی اڈوں سے 45پروازوں کے ذریعے ایران واپس جاچکے ہیں۔

شیئر: