روایتی ورثے اور بازاروں میں دلچسپی: جدہ تاریخیہ میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد کی آمد
جدہ تاریخیہ سعودی عرب کے نمایاں ثقافتی اور ورثے کے مقامات میں سے ایک کے طور پر ابھر رہا ہے جہاں رمضان کے پہلے نصف میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد آئے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ تعداد جدہ تاریخیہ کی جوش و خروش سے بھرپور اور متنوع سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے اور رمضان میں اس کی تقریبات کی بڑھتی ہوئی مانگ اس علاقے کی مستند حیثیت کو روحانی سیزن سے جوڑ دیتی ہے۔
اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد یونیسکو کے تاریخی ورثے کے مقام جسے البلد بھی کہا جاتا ہے، کی چہل پہل کو نمایاں کرتی ہے۔
سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کی قدیم طرز تعمیر، روایتی بازاروں جن میں سوق العلوی، باب مکہ سوق اور البلد شامل ہیں، دیکھنے آ رہی ہے۔
یہاں ہاتھ سے بنی ہوئی دستکاریوں اور قصہ گوئی کا ایک امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے جس سے ایسا ثقافتی تجربہ پیدا ہوتا ہے جو اس مقام کے منفرد کردار اور شاندار تاریخ کی علامت ہے۔
