Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر اجازت مذہبی جلوس نکالنے پر ہائیکورٹ کی پابندی

لکھنؤ۔۔۔۔۔الٰہ آبادہائیکورٹ کی لکھنؤ بنچ نے ریاستی حکومت کی طرف سے کہا ہے کہ ضلع انتظامی اور پولیس کی اجازت کے بغیر راجدھانی میں مذہبی جلوس کی اجازت نہیں۔ کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی کہ اس قسم کے جلسہ جلوس کی اجازت دیتے وقت اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ ان کا راستہ اسپتالوں کے سامنے سے نہ ہو۔چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے اور جسٹس ویویک چودھری کی بنچ نے یہ ہدایت آشیش ترپاٹھی کی طرف سے داخل مفادعامہ کی درخواست پر جاری کیاہے۔درخواست میں لکھنو شہر میں ضلع انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نکلنے والے مذہبی جلوسوں پر روک لگانے کی مانگ کی گئی تھی ۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایسے جلوسوں سے ٹریفک اژدحام ہوجاتا ہے اور ایسے جلوسوں کے اسپتالوں کے سامنے سے گزرنے سے مریضوں کیلئے پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں۔کورٹ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو حکم دیا کہ اس بات کا دھیان رکھا جائے کہ کسی قسم کے مذہبی جلوس سرکاری اسپتالوں کے سامنے سے ہوکر نہ گزریں۔

شیئر: