Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھانے کے اوقات زیادہ اہمیت کے حامل

اسٹاک ہوم۔۔۔۔۔ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ ہمیں خوراک کے اوقات کو بہتر بنانا چاہئے کیونکہ صحت کیلئے یہ ضروری نہیں کہ آپ کیا کھاتے ہیں بلکہ یہ زیادہ ضروری ہے کہ آپ کس وقت کھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کھانا صحیح وقت پر کھایا جائے تو مٹاپے سے دور رہا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ جائزہ رپورٹ سیکڑوں افراد کے اعدادوشمار پر تجزیہ کے بعد تیار کی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ رات کو سونے سے چند گھنٹے پہلے کھانا پینا بند کردیں جس کے کھانے سے عمومی صحت اور جسم پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہم میں سے بے شمار لوگ اس طرف دھیان ہی نہیں دیتے اور وہ ہر وقت کھاتے رہتے ہیں اور یوں جسم فربہ ہوجاتا ہے ۔کھانے کو ہضم کرنے کیلئے بہت زیادہ وقت دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انٹر نیٹ پر ڈائٹنگ کے بے شمار طریقے موجود ہیں لیکن ان میں سے کسی میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کھانے کا با قاعدہ شیڈول بننا چاہئے۔ ماہرین نے کہا کہ غلط وقت پر کھانے کے نتائج بھی مثبت نہیں نکلتے۔

شیئر: