Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100سے زائد فوجی افسران نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

نئی دہلی۔۔۔۔فوج کے جوڈیشل سروسز کور کے 100سے زائد افسران نے پروموشن میں مبینہ تفریق اور ناانصافی کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔گزشتہ دنوں وزارت دفاع کا عہدہ سنبھالنے والی نرما سیتا رمن کیلئے یہ معاملہ سنگین ثابت ہوسکتا ہے۔ ان فوجی افسران نے درخواست میں کہاہے کہ حکومت اور فوج کی موجودہ ترقی پالیسی سے ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ، ان کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، اس سے ملک کی سلامتی بھی متاثر ہورہی ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ جب تک پروموشن میں یکسانیت نہیں لائی جاتی تب تک سروسز کور کے افسران کو کامبیٹ آرمز کے ساتھ تعینات نہ کیا جائے۔ لیفٹیننٹ کرنل پی کے چودھری کی قیادت میں فوجی افسران نے اپنی مشترکہ درخواست میں کہا کہ سروسز کور کے افسران کو آرپشنل ایریا میں تعینات کیا جاتا ہے ۔ سروس کور کے افسران کو بھی کامبیٹ آرمز کور کے افسران کی طرح ہی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ سروسز کورکے افسران کو کامبیٹ آرمز کے افسران کی طرح پروموشن دیا جائے ۔

شیئر: