Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں آزادی کی یادگار تعمیر کرینگے، بی جے پی

    حیدرآباد۔۔۔۔۔۔بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے سربراہ لکشمن نے کہا ہے کہ سابق ریاست حیدرآباد کو ہندوستان میں ضم کرنے کیلئے کئی افراد نے قربانیاں دیں اور انہی کی جدوجہد کے نتیجہ میں 17ستمبر 1948کو ریاست حیدرآباد کا ہندوستان میں انضمام عمل میں آیا  نظام کی حکومت سے عوام کو نجات ملی۔ موجودہ سیاسی لیڈر تلنگانہ عوام کی عزت نفس کو خاطر میں نہیں لارہے۔تلنگانہ کی تاریخ کو حکمرانوںنے نظر انداز کردیا۔تلنگانہ کی موجودہ چندرشیکھررائو حکومت بھی اسی سمت کام کر رہی ہے۔  بی جے پی نے یوم انضمام حیدرآباد یوم نجات کے طور پر منایا ۔اس موقع پر پارٹی کے دفتر پر قومی پرچم لہرایا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے لکشمن نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کے برسراقتدار آنے پر تلنگانہ کی تاریخ کو نصا ب میں شامل کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کیلئے جدوجہد کرنے والوں کے کردار کو سامنے لائیگی۔ جس طرح گجرات میں سردا ر پٹیل کا مجسمہ نصب کیا گیا ، اسی طرح تلنگانہ میں آزادی کی یادگار حیدرآباد میں قائم کرے گی۔انہوں نے قبائیلی لیڈر کومرم بھیم،چاکلاایلماںا ور دوسرے کئی سرکردہ لیڈروں کی جدوجہد کو یاد کیا۔انہوں نے نظام حیدرآباد کی طرز حکمرانی پر شدید نکتہ چینی  کی۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ عوام کی اس خصوص میں جدوجہد ایک تاریخ رکھتی ہے ۔تلنگانہ کانام لے کر اقتدار حاصل کرنے والے لیڈروںنے یوم نجات کو نظر اندازکردیا۔نجات یاترا کے ذریعہ نیند میں سونے والے لیڈروں اور حکومت کو جگایاجائے گا۔

شیئر: