Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹا گرام نے ساؤنڈ آٹو پلے کا آپشن متعارف کروا دیا

انسٹا گرام پر وڈیوز آٹو پلے کا فیچر تو پہلے ہی موجود ہے مگر یہ وڈیوز بنا آواز کے پلے ہوتی تھیں۔ اب انسٹا گرام نے صارفین کو یہ سہولت فراہم کی ہے کہ جب وہ چاہیں وڈیو کے ساتھ موجود آواز کے بٹن کا دبا کر آٹو پلے وڈیوز کے ساتھ آواز بھی آن کر سکتے ہیں یعنی اب ہر وڈیو کے لئے آواز الگ سے آن نہیں کرنا ہو گی بلکہ ایک بار ساؤنڈ آن کرنے پر تمام وڈیوز خودبخود آواز کے ساتھ پلے ہونا شروع ہو جائیں گی۔ ایپ بند کرنے کے بعد ساؤنڈ آٹو پلے بھی بند ہو جائے گا اور ہر بار ایپ کھولنے کے بعد صارفین یہ منتخب کریں گے کہ وہ آٹو پلے وڈیوز کی ساؤنڈ آن کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: