Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برقع پہننے والی خواتین کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان

ویانا ..... فرانس کے ارب پتی تاجر نے آسٹریا میں برقع پہننے والی تمام خواتین کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔آسٹریا کی حکومت نے یکم اکتوبر سے خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کر دی ،خلاف ورزی پر 150 یورو (19 ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔الجزائر نژادفرانسیسی ارب پتی پراپرٹی ڈیلر راشد نقاذنے آسٹریا کی مسلمان خواتین سے کہا کہ برقع آپ پہنیں جرمانہ میں ادا کروں گا۔اگر یورپی حکومتیں مذہبی آزادی کو تسلیم کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں تو پھر انہیں مذہبی شعائر بھی تسلیم کرنے ہوں گے ۔میں لوگوں کے مذہبی عقائد کے کھلے ا ظہار پر یقین رکھتا ہوں۔واضح رہے کہ راشد نقاذ فرانس، بلجیم، ہالینڈ اور سوئٹرزلینڈ سمیت دیگر یورپی ممالک میں مسلمان خواتین کے جرمانے ادا کر چکے ہیں جہاں برقع پر پابندی عائد ہے۔ انہوں نے ایک خصوصی ادارہ بھی قائم کر رکھا ہے جس کا نام ”میرے آئین کو نہ چھیڑو‘ ‘ہے۔ یہ ادارہ برقع پہننے والی مسلمان خواتین کے جرمانے ادا کرتا ہے۔ اب تک مختلف ممالک میں 3 لاکھ یورو (3 کروڑ 79 لاکھ روپے) اس کام پر خرچ کر چکا ہے۔آسٹریا کے وزیر خارجہ نے راشد نقاذ کے اعلان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نقاب پہننے والی خواتین کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔راشد نے اگر اس کی حوصلہ افزائی کی تو اس پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

شیئر: