Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرعام پیشاب کرنیوالوں کو ہار پہنا کر شرمندہ کرنے کی مہم

    حیدرآباد۔۔۔۔۔ عام سڑک پر پیشاب کرنے والے افراد کو پھول کا ہار پہنا نے کے انوکھے قدم کی شروعات گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) نے کی ہے۔ سرور نگر میں کارپوریشن نے اس تعلق سے عوام کو شرمندہ کرنے کیلئے ان کو پھول کا ہار پہنا کر ان سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ کیا آپ کے گھر میں بیت الخلا ہے؟اگر بیت الخلا ہے تو پھر باہر سرعام پیشاب کرنے کی کیاوجہ ہے؟اسٹاف نے سمجھاتے ہوئے عوام سے کہاکہ سرعام سڑکوں پر پیشاب کرنے سے کئی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔عوام سے یہ خواہش کی جارہی ہے کہ وہ سڑکوں پر پیشاب کرنے سے گریز کریں اور ساتھ ہی دوسروں میں اس تعلق سے بیداری پیداکریں۔جی ایچ ایم سی کے اسٹاف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے عام سڑک پر پیشاب نہ کریں ۔سینی ٹیشن کے اسٹاف نے عوام میں اس خصوص میں بیداری پیدا کی ہے۔اس مہم کی شروعات ہفتے سے کی گئی ہے ۔دوسری طرف عوام کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو کس طرح سر عام سڑکوں پر پیشاب کرنے سے روکتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کرسکتی ہے جبکہ کارپوریشن عوامی بیت الخلا کی فراہمی میں ناکام ہوگئی ہے۔

شیئر: