Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کس کے نام؟

زیورخ: برازیلی فٹبالر نیمار جونیئر کا ستارہ عروج پر ہے۔ اسپینش کلب سے پیرس کی نمائندگی اور وہ بھی مہنگے ترین معاہدے کے ساتھ کرنے والے نیمار کے حوالے سے ایک اور اچھی خبر آ گئی ہے۔ پیرس سینٹ جرمین کو جوائن کرنے سے پہلے نیمار نے گزشتہ سیزن بارسلونا کی طرف سے کھیلتے ہوئے کوپا ڈیل رے میں زبردست کارکردگی دکھائی، وہی پرفارمنس اب نیمار کے کام آئی ہے، اس پرفارمنس کی وجہ سے انہوں نے فیفا کے شارٹ لسٹ کئے گئے 3بہترین کھلاڑیوں میں جگہ بنا لی ہے۔پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈ نے ریئل میڈرڈ کو لالیگا اور 4 سال میں تیسری بار چیمپئنز لیگ کا چیمپئن بنایا۔ اسی وجہ سے رونالڈو بھی فیفا ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہوئے۔ رونالڈو کے روایتی حریف سمجھے جانے والے لیونل میسی ان تین میں سے ایک ہیں۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار نے گزشتہ سیزن 54 گول داغے۔ بارسلونا کو کوپا ڈیل رے اورا سپینش سپر کپ میں فتح دلانے میں بھی میسی کا کردار یادگار تھا۔فٹبال کے 3 چمکتے دمکتے ستارے نیمار، رونالڈو اور میسی میں سے فیفا ایوارڈ کے حوالے سے کس کی قسمت کا ستارہ روشن ہوتا ہے؟ لندن میں ہی شیڈول 23 اکتوبر کی پ±روقار تقریب میں اعلان ہو گا۔

شیئر: