Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسرپردیپ سبرامنین فائٹ کے فورا ًبعد رنگ میں چل بسا

سنگا پور:باکسنگ مقابلے کے دوران باکسرپردیپ سبرامنین غش کھاکر رنگ میں گرکر جان کی بازی ہار گیا۔تھائی لینڈ کے باکسر اسٹیون لیم کے ساتھ سنگاپور میں ایشین فائٹنگ چیمپئین شپ کے افتتاحی فائٹ کے دوران 32 سالہ باڈی بلڈر اور باکسر پردیپ سبرامنین مقابلہ روکے جانے کے فوراً بعد رنگ میں گرگیا اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن پردیپ جان کی بازی ہارگیا۔پردیپ کا نام باکسنگ کے مقابلے میں شامل نہیں تھا اچانک دوسرے باکسر نے 2 دن قبل فائٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تو پردیپ کو باکسنگ مقابلے میں شامل ہونا پڑا۔باکسنگ چیمپیئن شپ کے عہدیداران کے مطابق پہلے راونڈ میں پردیپ جیت رہا تھا۔ دوسرے راونڈ میں پردیپ کو حریف باکسر کی جانب سے کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کی ناک سے خون بھی بہنے لگا ،ریفری نے مقابلہ روک دیا ۔ میچ ریفریز سے مشورے کے بعد پردیپ کے حریف کو جتوا دیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق پردیپ کے دل نے کام کرنا بند کردیا تھا۔ پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔ 

شیئر: