Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کی دھمکیاں، ارزگان میں صحت مراکزبند

 کابل ...افغان صوبے ارزگان میں طالبان کی دھمکیوںسے ہیلتھ کیئر کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ صوبے میں 59 ہیلتھ مراکز میں  بیشتر بند ہوگئے ۔صرف8 ایسے ہیں، جہاں مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کے انچارج  نے بتایا کہ59 ہیلتھ کے مراکز کے بند ہونے سے مریضوں کو انتہائی سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے صوبائی دارالحکومت ترین کوٹ کے مرکزی اسپتال کو بھی طالبان  کی دھمکیوں کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ طالبان نے انتباہ کیا تھا کہ اگر اسپتال کھلا رکھا گیا تو وہ اْس پر حملہ کر دیں گے۔ عام لوگ علاج کے  لئے قندھار کا رخ کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کا مطالبہ ہے کہ ہیلتھ مراکز میں طالبان کا مقرر کردہ عملہ تعینات کیا جائے ،ہیلتھ مراکز میں سرجنوں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ زخمی جنگجوؤں کا علاج کرسکیں۔ طالبان کی دھمکیوں کے باعث ڈاکٹر اور عملے کے ارکان ہیلتھ مراکز بندکرنے پر مجبور ہوگئے۔

شیئر: