سعودی دارالحکومت ریاض میں نو ٹیمیں 2.25 ملین سعودی ریال یا چھ لاکھ امریکی ڈالر کے ’جمیل ڈیپ ٹیک انیشٹیو‘ سٹارٹ اپ مقابلے کے فائنلز میں پہنچ گئیں ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وہ ٹیمیں جو فائنلز میں پہنچیں ان میں پلانسلن، کوئڈ، آئی راما، کوانٹاسفیئر لمیٹڈ، ایڈوانسڈ فیوچر ٹیکنالوجی، نوو جینومکس، لاریمار، ویسی گراؤنڈ اور آئی بوٹ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں غیرملکی سٹارٹ اپس کی تعداد 550 ہو گئیNode ID: 892501
کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے سیمی فائنل مرحلے کی میزبانی کی۔
یہ ایونٹ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں 30 ٹیموں کی مدد کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔
جمیل مقابلہ سٹارٹ سمارٹ انٹرپرینیورشپ سینٹر کے تحت منعقد کیا گیا، اور یہ کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی، کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اور تحقیق، ترقی و اختراع اتھارٹی کے اشتراک سے منعقد ہوا۔
یہ مقابلہ ان نئی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے لیے ہے جو صحت، توانائی، ماحول اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔ اس کا مقصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق تحقیق پر مبنی نئے کاروبار (سٹارٹ اپس) کو مضبوط بنانا ہے۔

سیمی فائنل ایونٹ میں مختلف شعبوں پر مبنی تربیتی سیشنز، محدود وقت میں انٹرایکٹیو پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ کے چیلنجز، مختلف شعبوں کے ماہرین کی ورکشاپس، اور کاروباری ماڈل کو بہتر بنانے کی مشقیں شامل تھیں۔
شرکا کو مینٹورز کی مدد بھی دی گئی جنہوں نے تکنیکی اور کاروباری رکاوٹوں کو عبور کرنے میں ان کی رہنمائی کی۔
کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے وینچر اٹرایکشن کے جنرل مینیجر رضوان نور نے ایک بیان میں کہا کہ’ وہ ریسرچرز کو یہ صلاحیت دے رہے ہیں کہ اپنی سائنسی تحقیق کو ایسی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں تبدیل کر سکیں جو مارکیٹ میں حقیقتاً فائدہ پہنچا سکیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’کئی حصہ لینے والے گریجویٹ سٹارٹ اپس کے وینچرز پروگرام سے فارغ التحصیل ہیں، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ قومی لیبارٹریز سے مارکیٹ تک پہنچنے کا سفر ممکن اور کامیاب ہے۔‘