Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاند میں جابجا پانی کے آثار

واشنگٹن ...... براﺅن یونیورسٹی کے محققین نے چاند کا ایسا پہلا نقشہ جاری کیا ہے جہاں پانی کے آثار نظرآرہے ہیں۔ انکا کہناہے کہ چاند کی سطح پر ہر جگہ پانی پایا گیا ہے۔ یہ تحقیق آئندہ چاند پر ریسرچ کرنے والوںکیلئے انتہائی سود مند ہوگی۔ ابھی ان محققین نے کہا کہ یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ یہ پانی پمپ کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے یا نہیں۔ آیا یہ خلا نوردوں کے پینے کے قابل ہوگا یا نہیں اور آیا اس سے ایندھن تیار کیا جاسکتا ہے ؟ یہ رپورٹ جریدہ ”سائنس ایڈوانسزز میں شائع ہوئی ہے اور اسکی بنیاد 2009ءکی یہ دریافت کہ چاند میں پانی موجود ہے ۔ ایک خلائی جہاز چاندکے بہت قریب جاکر اسکا جائزہ لے چکا ہے۔ رپورٹ تیار کرنے والے سائنسدان کا کہناہے کہ پہلے سمجھا جاتا تھا کہ چاند میں پانی صرف چند مخصوص علاقوں میں ہے لیکن نئی رپورٹ یہ نشاندہی کررہی ہے کہ تقریباً ہر مقام پر پانی پایا جاتا ہے۔

شیئر: