Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ کی باہم جڑی پولش بہنوں سے سرجری کے 21 سال بعد ملاقات

کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں دونوں بہنوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے سربراہ اور ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ الربيعہ نے ریاض میں  پولش جڑواں بہنوں اولگا اور داریا سے ملاقات کی۔
 اکیس برس قبل جڑے ہوئے بچوں کو علیحدہ کرنے کے سعودی پروگرام کے تحت نیشنل گارڈ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں دونوں بہنوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں بہنوں سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر الربیعہ نے کہا ’سعودی پروگرام نےعالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کا ہے جو سعودی قیادت کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں تھا۔‘
گزشتہ 35 برسوں میں سعودی پروگرام کے تحت 67 باہم جڑے ہوئے بچوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے۔ 28 ملکوں کے 155 جڑے ہوئے بچوں کو طبی نگہداشدت فراہم کی گئی۔
ڈاکٹر الربیعہ نے کہا’ سعودی پروگرام مملکت کے اندر اور بیرون مملکت مریضوں کے لیے ایک مقام بن گیا ہے جو سعودی عرب کی انسانی اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو براعظموں، سرحدوں اور نسلوں سے بالا تر ہے۔‘
انہوں نے کہا’ مملکت انسانی ہمدری کے کاموں میں عالمی معیار بن چکی ہے۔ بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے انڈیکس میں مسلسل سرفہرست ہے۔‘
پولش بہنوں نے سعودی عرب اور ڈاکٹر الربیعہ کی قیادت میں طبی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا’ یہ سرجری ان کی زندگیوں میں ایک اہم موڑ تھی، جس کے بعد ہم  آزادانہ اور معمول کی زندگی گزارنے کے قابل ہوسکے۔‘

 

 

شیئر: