Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسلامی فوجی اتحاد کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

میجر جنرل محمد سعید المغیدی پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
پاکستان کےآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد سعید المغیدی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
میجر جنرل محمد سعید المغیدی ان دنوں پاکستان کے سرکاری دورے پرہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں اسلامی فوجی اتحاد کے پیغام، سٹریٹجک اہداف اور دہشتگردی کے خلاف جامع حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے رکن ممالک میں اتحاد کے تحت جاری نمایاں اقدامات اور معیاری پروگرامز پر بھی تبادلہ خیال کیا خاص کر پاکستان میں جاری منصوبے شامل تھے۔
آرمی چیف کو اسلامی فوجی اتحاد کے سیکریٹری جنرل نے اسلام آباد میں شروع کی گئی فکری بحالی انیشیٹو ’ادماج‘ سے متعلق تفصیلی طورپر بریفینگ دی گئی۔
انیشیٹیو کا مقصد انتہا پسندی کی جڑوں کا تدارک کرنا ہے جس کے لیے بحالی اور انضمام کے پروگرام سے منسلک ماہرین اور عملے کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔
اس حوالے سے باہمی تعاون اور رابطے کے عمل کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا تاکہ دہشتگردی کے خلاف عالمی کوششوں، اس کے فکری و مالی ذرائع کے خاتمے، قومی صلاحیتوں کی تعمیر اور رکن ممالک کے درمیان مہارتوں کے تبادلہ کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے اس موقع پر دہشتگردی کے خلاف بین الاقوامی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے میں اسلامی عکسری اتحاد کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے رکن ممالک میں جاری اس کے معیاری اقدامات کو سراہا۔
اسلامی فوجی اتحاد کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی جانب سے موثر تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقدامات اور پروگرام کا نفاذ سٹریٹجک شراکت داری کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔
ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی اشتراک و تعاون کو جاری رکھتے ہوئے اسے مزید وسعت دی جائے گی تاکہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو تقویت ملے اور دہشت گردی کے خلاف ہرسطح پر جاری عالمی کوششوں کو موثر بنایا جاسکے۔

 

شیئر: