Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہر نانبائیوں نے اچھی روٹی بنانے کے گُر بتادیئے

لندن .... یہاں ایک اچھی ہاﺅس کیپنگ کی تربیت دینے والے ادارے کے ماہرین نے روٹیاں کافی دنوں تک اچھی حالت میں رکھنے کی ترکیب بتا دی ہے اور یہ بھی بتا دیا ہے کہ اچھی روٹی کس طرح پکائی جاسکتی ہے۔ گڈ ہاﺅس کیپنگ انسٹیٹیوٹ کے ماہروں کا کہناہے کہ روٹیوں کو پکنے کے بعد انہیں کسی پلاسٹک کی تھیلی میں ہرگز نہ رکھیں بلکہ کسی خاکی یا براﺅن رنگ کے کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں کیونکہ روٹیاں اس طرح رکھنے سے ان میں سے رطوبت خارج نہیں ہوتی اور اسکے نتیجے میں ان روٹیوں میںپھپھوندی بھی نہیں لگتی۔ ان ماہرین نے روٹیاں ریفریجریٹر میں رکھنے سے بھی سختی سے منع کیا او رکہا ہے کہ ایسا کرنے سے روٹیاں جلد خراب ہوجاتی ہیں اور ان میں ناگوار قسم کی بو بھی نکلنے لگتی ہے۔ اگر روٹی پر پھپپھوندی لگنی شروع ہوگئی ہو تو اس حصے کو کھرچ کر پھینک دیں اور پھر اس پر پانی چھڑک کر اوون میں رکھ کر گرم کرلیں اس طرح روٹی تازہ ہوجائیگی۔ ماہرین نے روٹیاں بنانے کیلئے آٹے کی لوئیاں بنانے کی ترکیب بھی بتائی ہے۔

شیئر: