Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں،امریکہ

واشنگٹن …  امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری اور میزائل پروگرام پر بات چیت میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔ ایک بیان میں خاتون ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا  نے کوئی عندیہ نہیں دیا کہ مذاکرات  میں دلچسپی ہے یا جوہری ہتھیاروں کی تخفیف پر بات چیت کیلئے  تیار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ امریکہ  موجودہ  حکومت کی تبدیلی کیلئے کوشاں نہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے  بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ  واشنگٹن پیانگ یانگ سے براہ راست رابطے میں ہے۔   واشنگٹن اس بات پر غور کر رہا ہے کہ آیا پیانگ یانگ اپنا نیوکلیئر پروگرام کو ترک کر کے مذاکرات  پر آمادہ ہے یا نہیں۔  بالکل اندھیرے میں نہیں بلکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کے تمام  راستے کھلے ہیں۔شمالی کوریا پر معاشی دباؤ بڑھانے کا سوچ رہے ہیں،  یہ اقدام انہیں جوہری ہتھیار اور میزائل پروگرام سے روکنے پر مجبور کرے گا۔

شیئر: