Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعصام الحق نے اے ٹی پی ورلڈ چیمپیئن شپ جیت لی

  بیجنگ:پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے پارٹنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے ٹی پی ورلڈ چیمپیئن شپ جیت لی۔اعصام الحق اور ان کے پارٹنر جوناتھن ارلک نے برازیل کے مارسیلو ڈیمولائنر اور نیوزی لینڈ کے مارکوس ڈینیئل پر مشتمل جوڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چینی شہر چینگدو میں ایونٹ کے فائنل میں اعصام اور ارلک نے پہلے سیٹ میں 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن ٹائی بریکر پر فتح نے پاکستانی اسٹار اور ان کے ساتھی کے قدم چومے۔ انہوں نے 6-7 سے مقابلہ جیت کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔یہ اعصام کے کیریئر کا 16واں اے ٹی پی ٹائٹل اور 2017 ءمیں پانچواں ٹائٹل ہے جو اس سال ان کی شاندار فارم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ رواں سال اعصام نے پانچوں ٹائٹل مختلف پارٹنرز کی مدد سے جیتے۔ آکلینڈ میں اعصام کے ساتھی مارسن میٹکاوسکی جبکہ بارسلونا اوپن میں فلورین تھے۔انہوں نے روبرٹ لنڈٹیڈ کی معاونت سے اناتالیہ ٹائٹل جیتا جبکہ رواں سال جولائی میں نیوپورٹ ٹینس ٹائٹل جیتنے میں راجیو رام نے ان کی مدد کی تھی۔

شیئر: