پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سکول کرکٹ کے نام سے ایک ٹیلنٹ ہنٹ ٹورنامنٹ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت بچوں کے ٹیلنٹ کو پرکھا جا رہا ہے۔ اس کا دائرہ 10 اضلاع تک پھیلا ہوا اور اس میں 14 سو سکولوں سے 21 ہزار طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔
ایسا ہی ایک ایونٹ ان دنوں اسلام آباد میں بھی ہو رہا ہے۔ اس پر جہاں بچے خوش ہیں وہیں یہ امید بھی کی جا رہی ہے کہ یہیں سے مستقبل کے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔
اردو نیوز کے نامہ نگار حسن ناصر خان کی ویڈیو رپورٹ