عریبیئن گلف کپ کا 27واں ایڈیشن بدھ کی شب شاہ سلمان کی سرپرستی میں منعقدہ ایک شاندار افتتاحی تقریب سے شروع ہوا۔ مقابلوں کا باضابطہ افتتاح مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز آل سعود نے کیا۔ یہ ٹورنامنٹ چھ اکتوبر تک جاری رہے گا۔
الانما سٹیڈیم جسے پہلے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم کہا جاتا تھا، میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں خلیج کی ثقافت اور شناخت کو اجاگر کیا گیا۔ یہ تقریب سعودی قومی دن کے موقع پر منعقد ہوئی جس میں کھیلوں اور سیاسی شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ دیکھیے اس ویڈیو میں