سیاسی چندے پر مرکز و الیکشن کمیشن کو نوٹس
نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے سیاسی چندے سے متعلق قانون میں حالیہ ترمیم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا ،جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے کمیشن اور مرکز کو نوٹس جاری کرکے استفسار کیا کہ کیوں نہ سیاسی چندہ سے متعلق بعض ضابطوں کور د کردیا جائے؟عدالت نے ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز ( اے ڈی آر ) کی مفاد عامہ کی عرضی پر نوٹس جاری کئے ہی۔ اے ڈی آر نے اپنی درخواست میں سیاسی چندے سے متعلق ان قوانین کو رد کرنے کی مانگ کی ہے جن میں انتخابی بانڈ کے ذریعے پارٹیوں کو نام کا انکشاف کئے بغیر چندہ دیا جاسکتا ہے۔ درخواست گزار وں نے غیر ملکی کمپنی کی کسی بھی معاون کمپنی سے چندہ لینے والے قانون کوختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ اے ڈی آر کی جانب سے معروف وکیل پرشانت بھوشن نے معاملے کی پیروی کی۔