وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے، ان کی طویل اور دلیرانہ جدوجہد نے دنیا بھر میں بہت سے لوگوں سے تعریف اور دعائیں حاصل کیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہدو وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عرب کے برادر عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ’اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘
19 جولائی کو شہزادہ خالد بن طلال بن عبدالعزیز کے بیٹے شہزادہ ولید بن خالد بن طلال 20 برس کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
شہزادہ خالد جو لندن میں اعلٰی تعلیم حاصل کرنے گئے تھے۔ سنہ 2005 میں لندن میں کارحادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد کومہ میں چلے گئے۔