Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسلا نے کارکردگی میں کمی کا اعتراف کرلیا

لندن ..... مشہور صنعتکار اور آٹو موبائل انڈسٹری کے جائنٹ سمجھے جانے والے ایلن مسک کی فرم ٹیسلا نے اپنی کارکردگی میں کمی کا اعتراف کرلیا ہے اور کہا ہے کہ ماڈل 3سیریز کی 260گاڑیاں ہی تیار ہوسکی ہیں کیونکہ اسکی تیاری میں کئی رکاوٹیں حائل ہوگئی تھیںا ور سب سے بڑا مسئلہ اس ماڈل کی ظاہری ہئیت کو تھوڑا مختلف بنانے کا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ان کاروں کی تیاری میں کمی کے نتیجے میں بازار حصص میں ٹیسلا کے شیئر کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہوتی نظر آئی۔اب آٹو مارکیٹ میں یہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ کیا ٹیسلا اپنے مسائل پر جلد یا بدیر قابو پالے گی یانہیں تاہم یہ ایک راز ہے اور اگر اس حوالے سے کوئی حتمی بات سامنے آئی تو حصص کی قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔

شیئر: