Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بینکوں میں 1.5فیصد شرح نمو

ریاض ..... سعودی عرب میں بینکنگ کے شعبے نے 1.5فیصد شرح نمو حاصل کی۔ یہ اضافہ 2017ءکی پہلی ششماہی کے دوران ریکارڈ کیاگیا۔ فرانس کے خبررساں ادارے نے بینک ابوظبی اول کے جاری کردہ جائزے کے نتائج پیش کرتے ہوئے بتایا کہ خلیجی ممالک میں سعودی بینکوں کا رتبہ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اسکے بنیادی اثاثے 611ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ سعودی بینکنگ نے 2016ءکے مقابلے میں 1.5فیصد شرح نمو حاصل کی ہے۔ اماراتی بینکنگ کو پورے خلیج میں پہلا درجہ حاصل ہے۔ امارات میں 48بینک ہیں۔ انکے اثاثے 723ارب ڈالر ہیں۔2016ءکے مقابلے میں شرح نمو 1.7فیصد ہے۔
 

شیئر: