Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ٹو کیو…  جاپان کے صوبے اوکیناوا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا۔جاپانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کونیگامے ڈسٹرکٹ کے گائوں ٹکائی کے پاس گرا، ہیلی کاپٹر کے تباہ شدہ ملبے میںآگ بھڑک اٹھی۔حادثے کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی لڑاکا طیاروں نے شمالی کوریا کے قریب پروازیں کیں ۔ یہ بھی قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر کو شمالی کوریا نے مار گرایا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔گزشتہ سال اسی جگہ میں امریکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوا تھا۔

شیئر: