Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھلیٹس کے جسم میں مائیکرو چپ نصب کرنے کی تجویز

 
لندن:ایتھلیٹس کے جسم میں مائیکرو چپس نصب کرنے کے تجویز سامنے آئی ہے تاکہ قوت بخش ادویات کے استعمال کو روکا جا سکےورلڈ اولمپیئنز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو مائک ملر کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں ایتھلیٹس کے جسم میں مائیکرو چپس نصب کرنے کے حق میں ہیں تاکہ قوت بخش ادویہ کا استعمال روکا جا سکے، ملر کا کہنا ہے کہ مائیکرو چپس کو جسم کے اندر نصب کرنے سے معلوم ہو سکے گا کہ ممنوعہ ادویات کھیلوں کے دوران کارکردگی پر کس طرح اثرانداز ہوتی ہیں اور اسے کس حد تک بڑھاتی ہیںلیکن برطانیہ میں قوت بخش ادویات کی روک تھام کے ادارے کی سربراہ نکول سیپسٹڈ کہتی ہیں کہ انھیں ڈر ہے کہ یہ قدم ذاتی زندگی میں مداخلت ہو گی اور اس میں دھوکہ دہی کا اندیشہ رہے گا۔مائک ملر نے دعویٰ کیا ہے کہ قوت بخش ادویات کی روک تھام کےلئے انتہا پسندانہ طریقے اختیار کرنے ہوں گے، بشمول چپس کا نصب کیا جانا تاکہ شفاف کھیل کو فروغ دیا جا سکے۔مائک ملر سمجھتے ہیں کہ مائیکرو چپس نصب کرنے سے ٹیکنالوجی کو دھوکہ دینے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ان کا کہناہے کہ چند لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔مائک ملر نے دعویٰ کیا ہے کہ مائیکرو چپ ٹیکنالوجی میں پیش رفت افق پر ہے اور اس کی جانچ کرنے والوں کو پیش رفت سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔انھیں اس بات کا ڈر ہے کہ دھوکہ دینے والے اپنا راز فاش ہونے سے بچنے کےلئے خود نگرانی کر کے اس ٹیکنالوجی کا استحصال کر سکتے ہیں۔مائک ملر سمجھتے ہیں کہ مائیکرو چپس نصب کرنے سے ٹیکنالوجی کو دھوکہ دینے کا مسئلہ حل ہو جائے گا کیونکہ لوگوں کو کسی آلے پر قابو نہیں ہے۔ موجودہ اینٹی ڈوپنگ نظام میں یہ خرابی ہے کہ وہ ایک خاص وقت کے دوران اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کسی نے قوت بخش ادویات استعمال نہیں کیں جبکہ ہمیں ایسے نظام کی ضرورت ہے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی نے کبھی بھی یہ ادویات استعمال نہ کی ہوں۔ورلڈ اولمپیئنز ایسوسی ایشن دنیا بھر کی اولمپیئنز ایسوسی ایشنز کی نمائندہ تنظیم ہے جس کے ایک لاکھ سے زیادہ اولمپیئنز ممبران ہیں۔

شیئر: