Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ارضنا‘: العلا میں سعودی اور غیرملکی فنکاروں کے 80 سے زیادہ فن پاروں کی نمائش

آرٹس العلا‘ نے العلا آرٹس فیسٹیول 2026 کے پانچویں ایڈیشن میں ایک نئی نمائش کا افتتاح کیا ہے جس کا نام ’ارضنا‘ یعنی (ہماری زمین) ہے۔
یہ انیشیٹیو، العلا کے فنی سفر میں ایک نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے جس میں العلا کے عصرِ حاضر کے آرٹ میوزیم کے مستقبل کے وژن کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔
اس ایونٹ کے افتتاح کے موقع پر العلا کے معاصر آرٹ میوزیم کا نام اور اس کے وژن کے بارے میں اعلان بھی کیا گیا۔
ایونٹ کا مقصد آرٹ کے عالمی منظر نامے میں العلا کی موجودگی کو نمایاں کرنا اور اسے ہم عصر ثقافتی مکالمے کے ایسے مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے جس کی جڑیں اس کے بیش قیمت ورثے میں ہیں۔ میوزیم کے کھلنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں  کیا جائے گا۔
سانتر پمپیڈُو‘ کے اشترک سے طے کی جانے والی یہ ’ارضنا نمائش‘، العلا میوزیم کے رسمی آغاز کے لیے ابتدائی تیاریوں کے طور پر کام کرے گی، فلسفے اور تحقیق کے ذریعے سامنے آنے والے اس کے متوقع ثقافتی کردار کے بارے میں بصیرت افروز معلومات دے گی۔

یہ میوزیم ثقافتی ورثے اور معاصر فنی سرگرمیوں کے درمیان پُل کا کام کرے گا اور ایسا پلیٹ فارم ثابت ہوگا جہاں نمائشیں، آرٹ کی مختلت تخلیقات، تحقیق اور عارضی رہائشی پروگرام بھی دستیاب ہوں گے۔
یہ ایکو سسٹم فنی علم کے تبادلے کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا جو العلا کے سماجی اور تخلیقی منظر نامے کے لیے انتہائی لازمی ہے۔
ارضنا نمائش‘ میں سعودی عرب، ریجن اور بین الاقوامی فنکاروں کے 80 سے زیادہ فن پارے رکھے جائیں گے جن سے انسان اور فطرت کے مابین تعلق میں اضافے اور اس کی ارتقائی منازل کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس میں العلا کے منفرد مناظر سے متاثر ہو کر کیے جانے والے نئے تخلیقی کام بھی رکھے جائیں گے۔
نمائش کا افتتاح اور میوزیم، العلا کے ثقافتی سفر میں اہم ترین سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں ہم عصر فن اور ثقافتی تبادلے کے لیے العلا کے پکے عہد کی اہمیت مزید واضح ہوتی ہے۔

 

شیئر: