Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول گاندھی اور اسمرتی ایرانی میں ٹویٹر پرشاعرانہ جنگ

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو انہی کے اندازمیں جواب دیا ہے۔انٹر نیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیو (آئی ایف پی آر آئی) کے مطابق 119ممالک میں گلوبل ہنگر انڈیکس (عالمی فاقہ کشی کی فہرست )میں ہندوستان کے 100ویں نمبر پر آنے کے بعد راہول گاندھی نے دشینت کمار کی ایک شاعری کے ساتھ فاقہ کشی کی حالت کو لیکر مرکزی حکومت پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا تھا کہ ’’بھوک ہے تو صبر کر ، روٹی نہیں تو کیا ہوا؟‘‘۔ اس ٹویٹ کے جواب میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بھی شاعری کا لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت کی بات نہیں کہ راہول گاندھی وزیر اعظم کو نیچا دکھانے کی کوشش میں ملک کا وقار مجروح کررہے ہیں۔ اسمرتی ایرانی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’’ : اے ستا (اقتدار)کی بھوک صبر کر، آنکڑے(اعدادو شمار) ساتھ نہیں تو کیاخود غرضوں کو جمع کرکے ملک کی بدنامی کا شور تو مچا ہی لیں گے۔‘‘ایک دوسرے ٹویٹ میں تحریر کیا کہ ’’محترم وزیر اعظم مودی جی کو نیچا دکھانے کی چاہت میں راہول ملک کے وقار کو مجروح کررہے ہیں۔آج کل یہ موضوع عوام میں زیر بحث ہے۔

شیئر: