Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: موبائل کی روشنی سے برہم ایشیائی کارپینٹر نے ساتھی کو قتل کردیا

 دبئی.... پبلک پراسیکیوشن نے بتایا ہے کہ موبائل کی روشنی سے برھم ایک ایشیائی کارکن نے اپنے ساتھی کو قتل کر دیا۔ مقدمہ دبئی میں فوجداری عدالت میں شروع ہو گیا۔ واردات جبل علی میں دبئی انویسٹمنٹ کمپلیکس میں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی کارپینٹر نے اپنے ساتھی کو سریے کی ضرب لگا کر جان بوجھ کر قتل کیا۔ مقتول جان سے ہاتھ دھونے سے قبل اپنے ایک ساتھی کا شناختی کارڈ رات کے وقت موبائل کی روشنی میں تلاش کر رہا تھا۔ پبلک پراسیکیوشن کے اہلکار نے بتایا کہ سی سی کیمرے کی مدد سے واردات کرنے والے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کارپینٹر واردات کر کے فرار ہو گیا تھا ۔ گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کے دوران شروع میں جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا رہا تاہم سوالات اور شواہد کے آگے ڈھیر ہوا تو کہنے لگا کہ وہ سویا ہوا تھا۔ وہاں شدید تاریکی تھی۔ مقتول ایک اورساتھی کے ہمراہ موبائل کی لائٹس سے کارڈ تلاش کر رہے تھے۔ میں نے انہیں لائٹ بند کرنے کو کہا۔ انہوں نے سنی ان سنی کر دی۔ نوک جھونک ہوئی ، دشنام طرازی پر بات پہنچ گئی۔ قاتل نے مقتول سے موبائل چھین کر دیوار پر پٹخ دیا۔ موقع پر موجود ساتھیوں نے معاملہ رفع دفع کرادیا او ردونو ں وہاں سے باہر چلے گئے ۔ آخر میں کارپینٹر نے اگلی رات اپنے ساتھی کو دھوکہ دے کر قتل کر کے اس کی لاش باہر پھینک دی او رجائے وقوع سے فرار ہوگیا۔ 

شیئر: