Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں میں شامل

لندن.... عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی لسٹ جاری کردی جس میں کراچی آخری نمبر پر رہا تاہم یہ فہرست میں موجود واحد پاکستانی شہر ہے۔ جریدہ کے انٹیلی جنس یونٹ نے شہروں کو ڈیجیٹل، ہیلتھ، انفراسٹرکچر اور سکیورٹی کے پیمانوں پر پرکھا جبکہ ہر شعبے کے ذیلی شعبے بنا کر انکی نمبرنگ کی گئی۔ ٹوکیو 89.80 پوائنٹس کیساتھ دنیا کا محفوظ ترین شہر قراردیا گیا۔ سنگاپور 89.64 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اورجاپان کا شہر اوساکا 88.87 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ لندن 82.10 پوائنٹس کیساتھ 20 ویں، نیو یارک 81.01 پوائنٹس کیساتھ 21 ویں، پیرس 79.71 پوائنٹس کیساتھ 24 ویں جبکہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی 80.37 پوائنٹس کیساتھ 23 ویں نمبر پر رہا۔ نئی دہلی 62.34 پوائنٹس کیساتھ 43 ویں اور ممبئی 61.84 پوائنٹس کیساتھ 45 ویں جبکہ واحد پاکستانی شہر کراچی  38.77  پوائنٹس کیساتھ 60 ویں نمبر پر رہا۔میانمار کا دارالحکومت ینگون 59 ویں اور ڈھاکہ 58 ویں نمبر پر ہے۔

شیئر: