Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم ریجن میں مالز پر چھاپے، 30 اداروں پر جرمانے

 بریدہ .... وزارت محنت و سماجی فروغ کی تفتیشی ٹیموں نے قصیم ریجن میں چھاپے مار کر 30 تجارتی اداروں پر سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانے کردیئے۔ وزارت نے پابندی لگائی تھی کہ قصیم ریجن کے مالز میں صرف سعودی شہری کام کریں گے۔ اس پابندی کا نفاذ یکم محرم 1439 ھ سے شروع کردیا گیا۔ قصیم میں وزارت کے اعلیٰ عہدیدار احمد المعارک نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے 1200 سے زیادہ مالز پر چھاپے مارے تھے ان میں سے 30 پر جرمانے کئے گئے ، فی خلاف ورزی 20 ہزار ریال جرمانہ لگایا گیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ایسی کوئی بھی ملازمت جو سعودی مردو خواتین کیلئے مختص ہو اور اس پر کوئی غیر ملکی ملازم رکھ لیا جائے تو فی خلاف ورزی 20 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ 

شیئر: