Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں میں ہیرا پھیری

حیدرآباد۔۔حیدرآبادمیں ٹریفک پولیس کے چالانات سے بچنے کیلئے گاڑی سواروں کیجانب سے انوکھی تدبیراختیارکرنے کا پتہ چلا ہے۔ٹریفک پولیس کے سی سی کیمروں سے بچنے کیلئے گاڑیوںکی نمبرپلیٹس میں اُلٹ پھیر کرنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔کئی واقعات میں نمبر پلیٹس میں تبدیلی کی جارہی ہے یا پھر اسکے نمبروں کو چھپانے کیلئے اس کے ایک حصہ کو موڑ دیا جارہا ہے۔بعض افراد کی جانب سے نمبر پلیٹ کے نمبروں کو چھپانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے تاکہ سڑک پر لگے سی سی کیمروںکے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کو دیئے گئے کیمروں سے بچاجاسکے۔نمبر پلیٹس کے نمبر اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ گاڑی کس ضلع کی ہے تاہم نمبرپلیٹس میں الٹ پھیر سے چالان کرنے میں دشواری ہورہی ہے ۔بعض گاڑیوں میں نقلی نمبر پلیٹس بھی لگانے کے واقعات کا پتہ چلا ہے تاکہ چالان سے بچا جاسکے ۔ ساتھ ہی بعض ایسی گاڑیوں کا بھی پتہ چلا ہے جن کے نمبرپلیٹس مساوی ہیں۔ یعنی 2 گاڑیوں کے ایک ہی نمبرپلیٹس لگائے جارہے ہیں تاکہ چالانوں سے بچاجاسکے ۔حیدرآباد ٹریفک کے ڈی سی پی گنگادھر نے ایسی حرکتیں کرنے والوںکو سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ انہوںنے کہا کہ ایسے واقعات کے منظر عام پر آنے کے بعد کئی گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا اور کئی معاملات میں لائسنس رکھنے پر ہی حقیقی گاڑی کے نمبر کا پتہ چلایا گیا ۔انہوںنے کہا کہ پکڑے جانے پر بھاری چالان کیا جائیگا اور گاڑی کو بھی ضبط کیا جائے گا۔انہوںنے عوام سے خواہش کی کہ وہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی سے بچنے کیلئے اس طرح کی حرکتیں کرنے سے گریز کریں۔
 

شیئر: